ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

نئے سال پر عوام کوبھرپورریلیف دینے کیلئےایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے جاری نوٹی فکیشن میںبتایا کہ فی کلو ایل پی جی 4 روپے 2 پیسے سستی کر دی گئی ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھر یلو سلنڈر روپے47 روپے 43 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2025کے لیے ہوگا، ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 250 روپے 28 پیسے مقرر ہو گئی۔ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 953 روپے 36 پیسے ہوگی۔

یاد رہے کہ سخت سردی میں گیس کی بندش کے باعث ایل پی جی کااستعمال کافی حد تک بڑھ چکاہے۔

واضح رہے کہ  سال نو کے اغاز پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) یکم جنوری 2025 سے اگلے پندرہ دن تک 3.62 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔

صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب اور رسد کا کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم جغرافیائی سیاسی صورتحال، خاص طور پر شام کی صورت حال اور نئی امریکی قیادت عالمی مسائل سے کس طرح نمٹے گی، اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال سے اس وقت پی او ایل کی قیمتیں بدل رہی ہیں۔

پیٹرولیم پر پریمیم 8.69 ڈالر فی بیرل لگتا ہے ، تاہم ڈیزل کی قیمت میں 3.62 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر سے زائد کی کمی پر کام کیا گیا ہے۔

اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لیٹر رہ سکتی ہے جبکہ 3.62 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 259 روپے فی لیٹر رہنے کا امکان ہے۔

Back to top button