مہوش حیات کو شادی کے لیے گورے کی تلاش

اداکار ہمایوں سعید نے اداکارہ مہوش حیات کے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دراصل ایک گورے کی تلاش میں ہیں جسے اپنا جیون ساتھی بنایا جا سکے۔ اپنی نئی رومانوی فلم ’’لندن نہیں جاؤں گی’ کی پروموشن کے لیے انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے بتایا کہ مہوش حیات کو شادی کے لیے ’گورا‘ شخص چاہئے، جو نہیں ابھی تک نہیں مل پایا لہذا وہ ابھی تک سنگل ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران آنے والے مسائل پر بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ مہوش حیات جب بھی شوٹنگ سیٹ پر آتی ہیں تو ہر کوئی مست ہو جاتا ہے، وہ کسی کو پریشان نہیں کرتیں، وہ پورا وقت خود کو شیشے کے سامنے دیکھتی رہتی ہیں۔
اسی دوران مہوش حیات نے کہا کہ وہ موبائل فون میں بھی مصروف رہتی ہیں اور انسٹاگرام فیڈ کو دیکھتی رہتی ہیں، اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پرفیوم کی خوشبو سے شوٹنگ سیٹ پر لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ مہوش حیات آ چکی ہیں، ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ پہلی ملاقات میں ہی ان کے اور ہمایوں سعید کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا۔ ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ان کی فلمیں ’جوانی پھر نہیں آنی اور ‘پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اب تک پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں ہیں اور یہ بھی یاد رکھا جائے کہ کسی بھی ملک میں وہاں کی مقامی فلم سے زیادہ مقبول فلم اور کوئی نہیں ہوتی۔
ہمایوں سعید نے دلیل دی کہ اگرچہ سلمان خان اور شاہ رخ خان پاکستان میں بھی مقبول ہیں، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستانی لوگ بھارتی اداکاروں سے زیادہ اپنے اداکاروں کو پسند کرتے ہوں گے، انٹرویو کے دوران مہوش حیات نے دعویٰ کیا کہ انہیں کئی لوگوں نے بتایا کہ ان کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو کئی کئی بار سینما جا کر دیکھ چکے ہیں اور دوبارہ دیکھنے کی تمنا ہے۔ اداکار کے مطابق ان کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو پاکستانیوں نے بہت پسند کیا اور انہیں اُمید ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو بھی تمام تارکین وطن اور مقامی پاکستانی پسند کریں گے۔
مہوش حیات نے اس دوران یہ بھی کہا کہ وہ پاکستانیوں کو بہت پسند کرتی ہیں۔ اس پر ہمایوں سعید نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ لیکن شادی کے لیے مہوش حیات کو ایک ’گورا‘ یعنی غیر ملکی یا انگریز چاہئے، اس پر مہوش حیات اور گوہر رشید بھی ہنس پڑے۔ ہمایوں سعید کی بات پر رد عمل دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں، ایسا نہیں ہے جس پر اداکار نے بتایا کہ مہوش انہیں ہر وقت سیٹ پر بتاتی رہتی تھیں کہ انہیں کوئی ’گورا‘ جیون ساتھی چاہئے۔ اس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’گورا ہو یا کالا ہو، بس دل والا ہو۔
