سیلابی ریلے نے تباہی مچادی،پنجاب کے متعدد دیہات زیر آب

بھارت سے چھوڑے گئے سیلابی ریلوں نے تبا ہی مچا دی۔دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہیڈ اسلام اور گنڈا سنگھ والاکے مقامات پر دریا سے ملحقہ دیہات اور بستیاں زیر آب آگئیں اور مکانات گر گئے جبکہ فصلیں تباہ ہوگئیں۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) نے دریائے ستلج میں سیلاب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں زیرآب آنے والے 480 دیہات اور موضع جات کی رپورٹ جاری کردی،سب زیادہ 155 دیہات اور موضع جات ضلع بہاولنگر میں زیر آب آئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج کی طغیانی اب کم ہونے لگی ہے،بہاولنگر، قصور، اوکاڑہ،پاکپتن، لودھراں، وہاڑی اور بہاولپور سے 970 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
اس کے علاوہ 32 ہزار لوگوں کا علاج کیا گیا جبکہ300 متاثرہ خاندانوں
نگران حکومت کا بجلی چوری روکنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ
میں راشن تقسیم کیا گیا۔
