مارگلہ ہلز کیس : چیف جسٹس کے ریمارکس پر علیمہ خان اور عظمٰی خان نے متفرق درخواست دائر کردی

سپریم کورٹ میں عمران خان کی بہنوں نے مونال ریسٹورنٹ اور مارگلہ ہلز کیس میں 190 ملین پاؤنڈز سےمتعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے ریمارکس پر چیف جسٹس کو متفرق درخواست جمع کروا دی۔
درخواست عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمٰی خان نے جمع کرائی، انہوں نےدرخواست میں استدعا کی کہ 190 ملین پاؤنڈز سےمتعلق ریمارکس واپس لیےجائیں اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی عمران خان سےمتعلق کوئی بھی کیس نہ سنیں۔
پاکستان کے عوام پاک فوج کے سپہ سالار کے اس اقدام کو سراہتے ہیں : عظمیٰ بخاری
علیمہ خان اور عظمٰی خان نے مؤقف اپنایا کہ ہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کےخلاف مس کنڈکٹ پر جوڈیشل کونسل جانےکا حق رکھتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے 190 ملین پاؤنڈز سےمتعلق ریمارکس کیس پر اثر اندازہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ مارگلہ ہلز کیس کا 190 ملین پاؤنڈز کیس سےکوئی تعلق نہیں لیکن ان کے ریمارکس کا کیس پر اثر پڑسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے مارگلہ ہلز سےمتعلق کیس کی سماعت کےدوران 190 ملین پاونڈ کیس کاتذکرہ کرتےہوئے ریمارکس دیے تھے کہ 190 ملین پاونڈ والا بھی بلڈر ہی تھا لیکن بلڈر کےخلاف کوئی خبر نہیں چلے گی، جب ہم نےحکم دیا تو عدالت کو گالیاں دی گئیں،ہم نے توصرف عوام کا پیسہ واپس بھیجنے کاحکم دیا تھا۔
