افغانستان کو دہشت گرد گروپوں کےخلاف مؤثر کاروائی کرنا ہوگی : ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتےہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ دیگر ممالک کو پاکستان کےاندرونی امور پر بیان دینےکی ضرورت نہیں، غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سےباز رہنا چاہیے۔ پاکستان نےتواتر کےساتھ فتنہ خوارج اور افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانوں کا معاملہ اٹھایا، افغانستان کےساتھ یہ بات اٹھائی گئی تاکہ پاکستان میں دہشت گردی بند ہو، افغان حکام کو ان دہشت گرد گروپوں کےخلاف مؤثر کاروائی کرنا ہوگی۔
پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ ہم نےمنکی پاکس پر عالمی ادارہ صحت کی ایڈوائزری دیکھی ہے،وزارت قومی صحت ہی ایڈوائزری سےمتعلق باقاعدہ ردعمل دےسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اور افغانستان کےفعال سفارتی مشنز موجود ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تیز رفتار رابطے موجود ہیں، پاکستان نےتواتر کےساتھ فتنہ خوارج اور افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانوں کا معاملہ اٹھایا، افغانستان کےساتھ یہ بات اٹھائی گئی تاکہ پاکستان میں دہشت گردی بند ہو، افغان حکام کو ان دہشت گرد گروپوں کےخلاف مؤثر کاروائی کرنا ہوگی۔
ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کےمطابق قومی اسمبلی و سینیٹ سیکرٹریٹ حکام کےلیے ویزا گائیڈ لائنز میں تبدیلی کی ہے، یہ اقدام ویزا پالیسی کےغلط استعمال کی حوصلہ شکنی کےلیے کیاگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بننےوالی صورت حال پر تشویش میں ہے، اسرائیل نے غزہ میں 40 ہزار انسانوں کاقتل عام کیا، پاکستان غزہ میں جاری صورت حال پر تشویش کااظہار کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے نمازیوں پرحملہ قابل مذمت ہے، یہ جنیوا سمیت اقوام متحدہ کی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
