مریم نوازنے پی ٹی آئی کو ”سیاسی گند“قراردیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحریک انصاف کو پاکستان کا ”سیاسی گند“قراردیدیا۔

لاہور میں ستھرا پنجاب کی تقریب سے خطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان سے سیاسی گند کا صفایا زیادہ ضروری ہے، پی ٹی آئی کی طرف سے باربار توڑ پھوڑ اور جلاؤگھیراؤ کی کال دی گئی لیکن پنجاب نے ان کی کسی کال پر کان نہیں دھرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سلمان اکرم راجاکہتےہیں لاہورمیں کسی کونکلنےنہیں دیاگیا، جب لوگ نکلتےہیں تو انہیں روکناکسی پولیس،انتظامیہ اور حکومت کےبس میں نہیں ہوتا،جب کوئی نکلا ہی نہیں تو آپ کو نظر کون آتا؟

مریم نواز نے مزید کہاکہ یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ ان کی ہر کال بری طرح پٹ گئی ہے،ناکام ہوگئی ہے، اس کی ایک وجہ مجھے سمجھ آتی ہےاورآپ کو بھی سمجھ آتی ہے، جب لوگ تنگ، بے چین اوربےآرام ہوتےہیں،ان کی زندگیوں میں تکلیف اور پریشانی ہوتی ہے تو لوگ نکلتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ میں نے خود 4سال سڑکوں، گلیوں، محلوں میں عوام کے درمیان گزارے ہیں، جلسے جلوس کیےہیں، دنیا رات کو4بجےبھی امڈ کے آتی تھی، انہیں کوئی روک نہیں سکتا تھا لیکن آج یہ بات بڑی سننے کو ملتی ہے کہ ہم نےتو انہیں جلسے جلوس کی اجازت دی مگر یہ ہمیں اجازت نہیں دیتے۔

مریم نوازنےکہاکہ ہم نے5،6 سال جلسےبھی کیےجلوس بھی کیےاورہفتےمیں کئی کئی بات کیے، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ مریم نواز، مسلم لیگ (ن)یا پی ڈی ایم کےجلسے میں کوئی ایک گملا بھی ٹوٹا،جب آپ خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں توآپ کےطریقے بھی وہی ہونے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوریت میں آپ ظلم بھی برداشت کرتے ہیں، اس ظلم کے خلاف احتجاج بھی کرتےہیں،آواز بھی اٹھاتے ہیں لیکن تشدد کا راستہ اختیارنہیں کرتے، مریم نواز نے کوئی دیوار، گملا، شیشہ یامیٹرو کا جنگلا توڑا یا کسی ریاستی ادارےکےدفتر کو آگ لگائی ہے تو کوئی بتادے، لیکن کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کیوں کہ مریم نواز سیاسی کارکن تو ہوسکتی ہے مگر تشدد پسند پاکستانی نہیں ہوسکتی۔

مریم نوازنےمزید کہاکہ حکومت چاہے جس کی بھی ہو، دور چاہےجس کابھی ہو مگر پاکستان تو میرا ہے، میں اپنےملک میں کس طرح آگ لگاسکتی ہوں،میں ایسا دل کہاں سے لاؤں جو مجھے مجبور کرےکہ یہ گملا توڑو، یہ آگ لگادو، یہ سڑک بند کردو، میں یہ نہیں کرسکتی کیوں کہ میں ایک پاکستانی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان پرتنقید کرتےہوئے کہا کہ آپ نےبہت جلوس نکالے اور بہت جلسے کیےاورجب تک آپ سیاسی سرگرمی کرتےرہے کسی نےنہیں روکا،آپ جس دن سے حکومت سےنکلےہیں،اس دن سےجلسے ررہےہیں اور آپ کوکسی نے نہیں روکا مگرجب آپ نے 9 مئی کو اپنے ہی ملک پر حملہ کیا تو کسی نے آپ پر اعتبار نہیں کیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ’آپ کہتےہیں کہ پرامن احتجاج کاحق ہونا چاہیےمگر یہ پرامن ہے نہ احتجاج ہے، کیونکہ جب پر امن احتجاج ہوتاہےتو لوگ سکون سےبیٹھ کراپنی بات کرتے ہیں، اپنی بات ارباب اختیار تک پہنچاتے ہیں، احتجاج کرتےہیں مگر کوئی خود کو ہتھیاروں سے لیس کرکے دوسرےصوبے یا وفاق پر حملہ کرنےنہیں آتا۔

مریم نوازنےکہا کہ24نومبرکواحتجاج نہیں بلوایا کیاگیا اور وفاق، وفاقی حکومت اور پنجاب پر حملہ کیا گیا،انہوں نے بتایا کہ24نومبرکو رینجرزاورپولیس کےزخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی گئی تووہاں کےحالات مجھے بیان کی گئی تفصیلات سے زیادہ بھیانک تھے۔

Back to top button