وفاق ،کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے

وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے۔
ذرائع کے مطابق اگست میں این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردیےگئے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی نظرثانی معاملے پر ممبرکا نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے این ایف سی پر نظرثانی کیلئےممبر کا نام مانگا گیا تھا۔
علی امین گنڈاپور نے تصدیق کی ہےکہ این ایف سی ایوارڈ سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے، این ایف سی سمیت سی سی آئی میں جو معاملات رکھے تھے انہیں منوایا ہے۔