9 مئی مقدمات : شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے سینئر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے گزشتہ روز وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سینئر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر مقدمہ تھانہ شادمان لاہور میں درج کیا گیا تھا، جس میں جلاؤ گھیراؤ،پرتشدد مظاہروں اور امن عامہ میں خلل ڈالنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئےتھے۔
یاد رہے کہ 18 جون کو شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوربارہ کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیاگیا تھا۔
ایران اسرائیل جنگ : حکومت کا 14کروڑ لیٹر پیٹرول فوری درآمد کرنے کا فیصلہ
واضح رہےکہ 9 مئی 2023 کے پرتشدد مظاہروں کے بعد پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کےخلاف متعدد مقدمات قائم کیےگئے تھے۔ان مقدمات میں پارٹی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیاگیا تھا،جن کی گرفتاریوں اور عدالتی کارروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔