9 مئی مقدمات : علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر ملزمان قصور وار قرار
9 مئی 2023 کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی تحقیقات کےلیے حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کے علاوہ فواد چوہدری سمیت دیگر ملزمان کو پر تشدد واقعات میں قصور وار قرار دےدیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان،عظمی خان اور فواد چوہدری سمیت دیگر کے خلاف 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کےمقدمات میں عبوری ضمانت سےمتعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جے آئی ٹی نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی،پولیس تفتیش میں علیمہ خان،عظمی خان اور فواد چوہدری سمیت دیگر ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیاہے۔
عدالت نے تمام ملزمان کے وکلا کو حتمی دلائل دینے کےلیے طلب کر لیا،عدالت نے فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی۔
کیس کی سماعت کےلیے فواد چوہدری،ملک کرامت کھوکھر سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،علیمہ خان اور عظمی خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
عدالت نےعلیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
تاہم جج ارشد جاوید نے واضح کیاکہ وہ ایک روزہ حاضری معافی آخری بار منظور کر رہےہیں،آئندہ ملزمان عدالت پیش ہوں۔
آئینی ترمیم کے بعد عمران خان کا فوجی تحویل میں جانے کا امکان
یاد رہےکہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کےبعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیاگیا تھا جس کےدوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کےعلاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیاگیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایاگیا تھا۔