صمصام بخاری کی 9 مئی کی منصوبہ بندی کی مبینہ آڈیو جاری

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری کی آڈیو لیک ہوگئی۔صمصام بخاری آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ اللہ پاک نے بچت رکھی کہ 9 مئی کو میں لاہور میں نہیں تھا، مجھے اندازہ تھا کہ پی ٹی آئی نے کوئی فساد کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یاسمین راشد سے میرا اچھا تعلق ہے انکو کہا میں اوکاڑہ ہوں نہیں آسکتا، انہوں نے کہا ہم نے کورکمانڈر کے گھر جانا ہے، شفقت محمود سمجھدار آدمی ہے اس نے کہا ادھر نہ جاؤ پارٹی تباہ کرلیں گے۔
