9 مئی، رانا ثناء کے گھر پر حملے کا کیس: عمر ایوب، زرتاج گل، شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو سزائیں

 

 

 

 

9 مئی کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 59 نامزد ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنادی گئیں۔ فواد چوہدری اور زین قریشی بری۔

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 16 ملزمان کو 3، 3 سال قید کی سزائیں سنائیں جب کہ 34 ملزمان کو بری کردیا گیا۔ مجموعی طور پر 75 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں، تمام ملزمان کو ان کی غیرموجودگی میں سزا سنائی گئیں۔

خصوصی عدالت کی جانب سے جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10، 10 برس قید کی سزائیں سنائی گئیں ان میں شبلی فراز، عمر ایوب، زرتاج گل،شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ اقبال اور کنول شوزب سمیت دیگر شامل ہیں۔عنصر اقبال، اسماعیل سیلا، اشرف سوہنا، بلال اعجاز، مہر جاوید اور شکیل نیازی کو بھی 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتےہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کردیا۔

 

 

یاد رہے کہ فیصل آباد میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں 4 مقدمات درج ہوئے تھےجس میں سے 3 کے فیصلے پہلے سنادیئے گئےتھے، چوتھا مقدمہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا سمن آباد تھانے میں درج ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 109 افراد کو نامزد کیاگیا تھا۔

 

Back to top button