لڑکا گرل فرینڈ بنا سکتا ہے تو لڑکی کیوں نہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے معاشرے میں گھریلو خاتون کی حیثیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون خانہ کو آج بھی ہمارے معاشرے میں مکمل آزادی حاصل نہیں ہے، خاندان کی عزت کی ذمہ دار صرف عورت کو قرار دیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس کے دوران اداکارہ نے عورتوں کے حقوق سمیت کئی موضوعات پر بات کی ہے۔مایا علی کا کہنا تھا کہ اگر لڑکا کوئی گرل فرینڈ بنا لے تو ہم بہو سے کہیں گے واہ واہ اس کی پسند ہے لیکن اگر لڑکی کسی لڑکے کو دوست بنا لے یا صرف پسند ہی کر لے تو اسے بھائی ہی پسند نہیں کرتے۔

مایا علی نے کہا کہ بھائی کی گرل فرینڈ کو اچھی اور عزت والی سمجھا جاتا ہے جبکہ لڑکی اگر کسی کو پسند کر لے تو بات گھر کی عزت اور غیرت پر آ جاتی ہے، خیال رہے کہ اس حوالے سے پوڈ کاسٹ کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن پر صارفین اپنی آراء کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ عثمان خالد بٹ سے شادی کی افواہوں کے حوالے سے سوشل میڈیا میں مقبول رہی ہیں، مایا علی نے بتایا کہ ماضی میں جب 2013 میں ان کا اور عثمان خالد بٹ کا ڈرامہ ’’عون زارا‘‘ ریلیز ہوا تو ان کی شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں، اسی حوالے سے عثمان خالد بٹ نے کہا کہ اس وقت انٹرنیٹ پر یہ افواہیں پھیلائی گئیں کہ نہ صرف ہم دونوں نے شادی کرلی ہے بلکہ ہمارے دو بچے ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

مایا علی کے مطابق انہیں اس وقت حیرانی ہوئی تھی جب ’عون زارا‘ کی ایک تصویر دیکھنے کے بعد ان کی والدہ کو بھی شک ہوا کہ میں نے شادی کرلی، اُس وقت والدہ نے انہیں فون کر کے جھاڑ پلائی تھی کہ عثمان نامی لڑکے سے شادی کیوں کی؟ مایا علی کے مطابق میں نے والدہ سے وہ تصویر منگوائی اور پھر انہیں بتایا کہ یہ ان کے ڈرامے کا پوسٹر ہے، اور شادی نہیں کی۔

خیال رہے کہ عثمان خالد بٹ اور مایا علی نے ’عون زارا‘ میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی رومانوی جوڑی اور کہانی کو بہت پسند کیا گیا تھا، اس ڈرامے کو 2013 میں نشر کیا گیا تھا، ڈرامے کے علاوہ بھی دونوں اداکاروں نے چند ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا اور ان کی جوڑی کو سراہا جاتا رہا ہے۔

چینی میوزک گالا میں ساحر علی بگا کے گانے کی دھوم

Back to top button