گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کر دیا

گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنماؤں کے رابطے سامنے آگئے۔ چوہدری سرور نے وزیراعظم عمران خان سے ترین گروپ کے رہنماؤں کی ملاقات جلد یقینی بنانے کےلیے کردار ادا کرنے کا وعدہ کرلیا۔
گورنر پبجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اور صوبائی وزراء اجمل چیمہ، خیال احمد کاسترو سمیت دیگر نے ملاقات کی۔ راجہ ریاض اور دیگر نے گورنر پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ چوہدری سرور نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے گا۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے آپ لوگوں کی ملاقات جلد یقینی بنانے کےلیے کردار ادا کروں گا، پارٹی کا ہر فرد عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے، ملکی ترقی اور استحکام کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، کمزور اور غریب طبقے کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کے ہر منصوبے کا مقصد ملکی ترقی اور خوشحالی ہے، ان شاء اللہ تحریک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، عام انتخابات 2023 میں ہی ہونگے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم اور احساس پروگرام حکومت کی غریب دوستی ہے، پنجاب آب پاک اتھارٹی پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کریگی، فیصل آباد ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button