محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک بالائی اور وسطی علاقوں میں 13 اگست سے 15 اگست کے دوران مزید بارشیں ہوں گی پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اورمغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو بھی متاثر کر رہا ہے اور اس نظام کے زیر اثر12 اگست کو رات سے 15 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائیوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر وادی نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ، پو نچھ، ہنیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور، گلگت بلتستان میں ضلع دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر، بالائی خییر پختونخوا کے علاقوں میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلیات، بونیر، باجوڑ، مہمند، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، ہری پور، کرم اور خیبر میں تیز بارشوں کا امکان ہے ۔

اسی طرح شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں مری، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔

مزید بتایا گیا کہ 13 اگست کو شام یا رات سے 15 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور محلہ کوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 12 اگست کو رات سے 15 اگست کے دوران سرگودھا، فیصل آباد، جنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، لیہ، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، لیہ، بھکر، نور پور تھل، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا اندیشہ ہے، بالائی خیبر پختو نخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

 

Back to top button