مودی کی فرمائش بی سی سی آئی کو مہنگی پڑگئی

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کی فرمائش ماننے پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) سے گولڈن ٹک گنوا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے اپنے مصدقہ ایکس اکاؤنٹ پر 77ویں یوم آزادی سے قبل ڈسپلے پکچر میں بھارتی ‘ترنگے’ کی تصویر لگائی جس کے بعد اکاؤنٹ کا گولڈن ٹک ہٹ گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ 13 اگست کو نریندر مودی نے ایکس پر پیغام جاری کیا اور بھارتی شہریوں سے درخواست کی کہ سب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈسپلے پکچر پر بھارتی جھنڈے کی تصویر لگائیں۔
مودی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ‘ہر گھر ترنگا تحریک کے جذبے کے تحت، آئیے ہم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پی کو تبدیل کریں، یہ انوکھی کوشش ہمارے پیارے ملک اور ہمارے درمیان تعلق کو مزید گہرا کرے گی’۔
رپورٹس کے مطابق مودی کی اس فرمائش کے بعد حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی رہنماؤں سمیت بی سی سی آئی نے بھی ڈی
معروف اداکارہ سونم پریت باجوہ پاکستانی اداکارہ کی مداح نکلیں
پی تبدیل کی، جس کے بعد ان سب کا گولڈن ٹک یا بلیو ٹک ختم ہوگیا۔
