محمد خان بھٹی پرویز اور مونس کو ادھیڑنے کو تیار

عمرانڈو ہو جانے والے سابق وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے برے دن شروع ہونے والے ہیں۔بلوچستان پولیس کے ہاتھوں ایران فرار ہوتے ہوئے گرفتار ہونے والے عمرانڈو چوہدری پرویز الٰہی کے دست راست اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی نے اپنے اقبالی بیان میں پرویز الٰہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی کی کرپشن کا کچا چٹھا کھول دیا ہے۔ محمد خان بھٹی پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہو گیا ہے۔

نیا دور کی ایک رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی نے پولیس کو سی آر پی سی کے سیکشن 164 کے تحت اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کرادیاہے۔اعترافی بیان میں محمد خان بھٹی نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی کرپشن کی تمام کہانی کھول کر رکھ  دی ہے۔محمد خان بھٹی نے بتایا کہ انہوں نے زیرالتواء مقدمات ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔ متعلقہ ادارے کے پاس اس کا آڈیو ویڈیو کی صورت میں ریکارڈ بھی موجود ہے۔

محمد خان بھٹی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اربوں کے اثاثے بنائے۔ انہوں نے رائیونڈ روڈ لاہورمیں ساڑھے 4 ایکڑ زمین پر فارم ہاؤس کا بھی اعتراف کیا۔ منڈی بہاؤالدین میں 150 ایکڑ زرعی اراضی اور 200 مویشیوں پر مشتمل ڈیری فارم، جوہر ٹاؤن لاہور میں 8 مرلے کا گھر، اتحاد ٹاؤن لاہور میں 7 مرلہ کمرشل اور 10 مرلہ رہائشی پلاٹ اور 2 گاڑیوں کی ملکیت کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک ہاوسنگ سوسائٹی میں بھی ان کا  ایک کنال کا گھر زیرِتعمیر ہے۔

محمد خان بھٹی نے مونس الہٰی کے ذریعے شوگر مل میں 25 کروڑ روپے اور رحیم یارخان کی شوگر مل میں 10 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا بھی اعتراف کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے خواجہ موٹرز لاہور میں 10 کروڑ روپے اور سرگودھامال نظام حیدر کے ساتھ 7 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا بھی اعتراف کیا ہے۔

محمد خان بھٹی نے اپنے اقبالی بیان میں بتایا کہ 2021 میں رانااقبال کو 20 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دی۔ہائی ویز منڈی بہاؤالدین کے ٹینڈر میں رانا اقبال سے ساڑھے 19 کروڑ روپے وصول کئے۔ رانا اقبال کو بعد میں ایکسین قصور لگانے کیلئے 30 لاکھ روپے وصول کئے۔چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری نے بتایا کہ سابق ڈسکہ ہائی وے ٹینڈر میں نوید نامی ٹھیکیدار سے2 کروڑ روپے کی رشوت لی۔

محمد خان بھٹی نے اعتراف کیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے کہنے پر پنجاب اسمبلی میں 500 افراد بھرتی کئے۔ 15 سیٹوں کا کوٹہ پرویزالہٰی، طارق بشیر چیمہ اور راجہ بشارت کو دیا گیا۔ ایک سیٹ اعجاز حسین شاہ کے بھتیجے اور 4 سیٹیں میرے حصے میں آئی۔

محمد خان بھٹی کے اعترافی بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے گجرات میں 50 لاکھ کے ٹینڈر میں 35 فیصد کمیشن لیا۔ مونس الہیٰ نے لاہورکے ماسٹر پلان میں ملک ریاض اور دیگر کو فائدہ دے کر اربوں روپے کی کک بیکس وصول کی ہیں۔ بلڈنگ ڈویژن گجرات میں 3۔5 فیصد  کک بیکس فرنٹ مین سہیل نے وصول کیں۔ محمد خان بھٹی نے اپنےاقبالی بیان میں مزید بتایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات اور حافظ آباد ٹو گجرات روڈ کے ٹھیکے پر 35 فیصد ، پنجاب ماس ٹرانزٹ کے تحت بسوں کی خریداری میں 10 فیصد، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے کنٹریکٹ میں 7 فیصد کمیشن حاصل کیا گیا۔

اقبالی بیان میں سپریم کورٹ کے ایک جج کا بھی نام لیا گیا ہے کہ جج نے اپنے دو بیٹوں کو فرنٹ مین رکھا تھا۔ جج کے بیٹے کک بیکس لیتے اور تعیناتیاں کراتے تھے۔ محمد خان بھٹی نے کہا کہ  پی ٹی آئی قیادت اور پرویز الہٰی کی ہدایت تھی کہ کسی بھی صورت جج کے بیٹوں کا کام نہیں رکنا چاہیے۔ اس کے علاوہ بیان میں اعلٰی عدلیہ کی مزید تین جج صاحبان پر بھی سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

اپنی گرفتاری کے حوالے سے محمد خان بھٹی نے بتایا  کہ 26 فروری 2023 کو چمن کے راستےافغانستان فرار ہونے کوشش کی۔چمن بارڈرپرپولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ہم نےپولیس پرجوابی فائرنگ کی۔پولیس کی جوابی کارروائی سےکارکےٹائر پھٹ گئے۔پولیس نے مجھے 2 کلاشنکوف اور ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے فرائیڈے ٹائم نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں باوثوق ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ گرفتار سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے اس  بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر پرویز الہی کے کہنے پر بھاری رقم کیسے ادا کی تاکہ سابق وزیراعلیٰ اور ان کے صاحبزادے کے زیر سماعت مقدمات میں جج حضرات سے ایک بندوبست کے تحت فیصلے اپنے حق میں کراۓ جاسکیں۔رپورٹ کے مطابق ایک سینئر عہدیدار نے بتایا تھا کہ ’’محمد خان بھٹی  نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کہنے پر دو سینئر ججوں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا اور اس کی آڈیو اور ویڈیو بھی متعلقہ محکموں کے پاس موجود ہیں‘‘ جلد ہی یہ  آڈیو جاری کی جاۓ گی جس میں اس اعترافی بیان کے بنیادی نکات بھی سامنے آئیں گے۔ "اس آڈیو میں جج اور ان کے دو بیٹوں کے بارے میں سنا جا سکتا ہے کہ کس طرح محمد خان بھٹی نے پرویز الٰہی اور مونس کے کہنے پر مبینہ طور پر کچھ ججوں کو پیسے اور دیگر مراعات دے کر ان کا بندوبست کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈنگز جج کے تعلق کو مزید واضح کر سکتی ہیں جن کی آڈیو گزشتہ ہفتے قبل منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ سابق وزیراعلیٰ الٰہی سے محمد خان بھٹی کی ان کے گھر پر موجودگی کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

عمران صرف بھارتی عدالت میں پیشی پر تیار کیوں؟

Back to top button