محسن نقوی کی ایف بی آئی ڈائریکٹر سے ملاقات، انسداد دہشت گردی پرتبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے امریکی دورے کے دوران ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جس میں انسداد دہشت گردی، غیر قانونی امیگریشن، اور افسران کے تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بتایا کہ کاش پٹیل کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور وژن انہیں پاکستان کے لیے بہترین شراکت دار بناتے ہیں۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ایک بار پھر بہتری دیکھی جا رہی ہے، اور حالیہ دنوں میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے ان رہنماؤں کو "دو عظیم مہمان” اور "عظیم لیڈر” قرار دیا تھا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا اظہار ہوتا ہے۔

Back to top button