فلسطینیوں پرظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں،محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ عید الاضحی پر ہم اسرائیلی بربریت کا شکار اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔آج مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نماز عید الاضحی  لاہور میں ادا عزیز و اقارب اور لوگوں سے عید ملی اور عید کی مبارکباد دی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک کی ترقی۔ استحکام۔ سالمیت۔ امن اور عوام کی خوشحالی  کیلئے دعاکی۔

پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شیخ وقاص اکرم پر مقدمہ درج

 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے قربانی کی۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔ عید الاضحی کی خوشیوں میں ہمیں مستحق بہن بھائیوں کا  خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے ۔ وطن کے معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کے لیے جانیں قربان کیں۔۔

Back to top button