ایم کیو ایم کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے اور باہر بیٹھ کر وسیع البنیاد حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایک نجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کی جماعت نے مخلوط حکومت کے ساتھی رہنماؤں سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا ایم کیو ایم پاکستان کراچی اور صوبے کے دیگر علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے اتحادیوں کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔

شہبازگل اورشہزاداکبرکا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم

انکاکہنا تھا ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ پرکراچی میں موجود ہیں ، جہاں وہ بہادر آباد میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بھی جائیں گے۔

Back to top button