قومی بچت سکیموں اور سروا اسلامک سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں اور سروا اسلامک سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ سمیت متعدد سکیموں کی لیے منافع کی شرح بغیر کسی ردو بدل کے برقرار رکھی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پالیسی کا اطلاق 26 مئی 2026 کو ہوگیا ہے، جس کے تحت بعض اسکیموں میں منافع کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ متعدد سکیموں کی شرح بدستور برقرار رکھی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ اکاؤنٹ پر ابتدائی پانچ منافع جات کے لیے سالانہ 11.6 فیصد منافع مقرر کیا گیا ہے جبکہ آخری منافع 12.4 فیصد سالانہ ہوگا۔

اسی طرح شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جہاں تین ماہ، 6 ماہ اور ایک سالہ مدت کے لیے بالترتیب 10.84 فیصد، 10.58 فیصد اور 11.23 فیصد سالانہ منافع دیا جائے گا۔

سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع 10 فیصد سالانہ مقرر کی گئی ہے البتہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بہبود، پنشنرز اور شہدا فیملی ویلفیئر سکیموں پر بدستور 12 فیصد سالانہ منافع دیا جائے گا۔

Back to top button