پاکستان میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے

 

دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج مسلمان عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

پاکستان میں آج کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

عید کے اس پر مسرت موقع پر پاکستانی سیاستدانوں اور عوامی شخصیات نے بھی اپنے عوام کو عید کی مبارک باد دی اور اپنے سوشل میڈیا پر عید کے حوالے سے مختلف پیغامات لکھے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے پیغام میں پوری پاکستانی قوم کو عید کی مبارک باد دی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں صدرِ مملکت  آصف علی زرداری نے کہا کہ عیدالاضحٰی کے مبارک موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالمِ اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

Back to top button