اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے

اسلام آباد  سمیت  پنجاب کے مختلف شہروں  میں  زلزلے کے  جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور،گوجرنوالا، منڈی بہاؤالدین، جہلم، اوکاڑہ اور  شیخوپورہ  میں بھی  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔زلزلےکی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Back to top button