80کی دہائی کی بھارتی اداکارہ میناکشی کاپھرشوبزمیں واپسی کااعلان

بھارتی سینئر اداکارہ 1980 اور نوے کی دہائی کی مقبول فلم اسٹار میناکشی شیشادری نے تین دہائیوں بعد بھارت واپسی اختیار کرلی ہے اور شوبز انڈسٹری میں دوبارہ سرگرم ہونے کا عندیہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میناکشی شیشادری حال ہی میں بھارت منتقل ہوئی ہیں اور وہ ایک مرتبہ پھر فلمی دنیا میں نئے مواقع کی تلاش میں ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنی واپسی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 30 سال بعد وہ دوبارہ ممبئی، بھارت میں موجود ہیں اور امید اور جذبے کے ساتھ انڈسٹری میں واپسی کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو مرکزی ہوں یا معاون، حتیٰ کہ مختصر کردار ہی کیوں نہ ہو، لیکن ان میں اثر ضرور ہو۔

Back to top button