مری میں برفباری سے سیاح امڈ آئے

مری میں ایک رات میں ایک فٹ سے زیادہ برفباری کے بعد سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا۔
مری میں ہونے والی برف باری کے باعث مختلف مقامات پر سیاح پھنس گئے۔
ڈپٹی کمشنز مری کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام جاری ہے، متعدد فیملیز کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور مزید کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سی ٹی او راولپنڈی شدید سردی اور برفباری کے سبب مری آنے والے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرچکے ہیں۔
