مستونگ دھماکہ،سہولت کاری کے الزام میں 8افراد گرفتار

سکیورٹی اداروں نے مستونگ دھماکے میں ملوث ہونے اورسہولت کاری کے شبے میں 8افراد کو گرفتارکرلیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مختلف آپریشنز کیے جارہے ہیں۔حراست میں لیےگئے افراد کی نشاندہی پر مزید کارروائیاں کی جارہی ہیں تاہم خود کش حملہ آورکی شناخت کےحوالے سے تاحال ڈیٹا موصول نہیں ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی این اے اور فارنزک کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں جب کہ حملہ آور کی شناخت کے لیے دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔مستونگ خودکش دھماکےکی تحقیقات اور نتائج میں کچھ وقت لگےگا۔
