نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیب ترامیم کو رواں ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے شرمی سے نیب ترامیم کوپاس کیا گیا نیب ترامیم سےملک اورقوم کی توہین ہوئی،ان کواس بےشرمی کی وجہ سے جیل میں ڈال دیناچاہیے، امیدہےعدالت نیب ترامیم کا نوٹس لےگی۔

عوام کمر کس لیں تا کہ ہم ’چس‘ لیں

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہناتھا جس ملک کاایک طبقہ قانون سےبالاترہوجائےتووہ تباہ ہوجاتاہے، ملک میں وسائل نہیں، انصاف کی کمی ہے، بڑے مجرموں کوقانون کےنیچےلائیں گےتوملک ترقی کرےگا۔

انہوں نے کہا اگریہ لوگ بے قصورتھےتوکیوں خوفزدہ تھے ،نیب ترامیم کےبعدنوازشریف،زرداری اورمریم نوازبچ جائیں گے، پناماکیس میں 4 مہنگے ترین فلیٹس سامنے آئے تھے ، مہنگے فلیٹس کی اصل مالکہ مریم نوازتھیں ، ترامیم کےبعدنوازشریف،مریم نوازپاک صاف ہوکرنکل جائیں گے۔

عمران خان نے کہا آصف زرداری اورشہبازشریف کےخلاف اربوں کےکیسزہیں، ترامیم کےبعدفیک اکاؤنٹس میں جوپیسہ آئےگااب نیب کوثابت کرناپڑےگا، ترامیم کےبعدآمدن سےزائداثاثوں والےسب لوگ بچ جائیں گے۔

عمران خان نے کہا امپورٹڈحکومت عوام کے لیے اقتدارمیں نہیں آئی، سب کوپتا ہےامپورٹڈحکومت اپنےکیسزختم کرانےآئی ہے۔

Back to top button