قوم 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کا کڑا احتساب چاہتی ہے : عظمیٰ بخاری

 

 

 

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے روز ریاستی اداروں پر حملے میں ملوث عناصر کسی رعایت یا معافی کے حقدار نہیں ہیں۔ قوم ان ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں کا کڑا احتساب چاہتی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ 9 مئی دراصل ایک ناکام بغاوت تھی جس کے شواہد اب سب کے سامنے آچکے ہیں،ریاست اور اداروں پر حملے کرنے والے سیاسی لبادے میں خود کو نہیں چھپاسکتے۔

رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ جب شہداء کے مجسمے جلائے گئے اور ریاستی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تو اس عمل سے کون سی قومی خدمت کی گئی؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے نے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی کرائی،اس ناکام سازش کے کردار اب انتقامی سیاست کا واویلا کرکے خود کو مظلوم نہیں بنا سکتے۔قوم ان ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں کا کڑا احتساب چاہتی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے مرکزی کرداروں کی تمام چالیں اور تحریکیں ناکام ہوچکی ہیں، اب انہیں اپنے گناہوں کا حساب دینا ہوگا۔

 

Back to top button