قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اور 28 فروری کوبلانے کی تجویز

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے 26 سے 28 فروری کی تاریخ تجویز،سمری صدرمملکت کوبھیج دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹی فکیشن کو بحال کردیا گیا ہے، لیگی امیدواروں انجم عقیل، طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابی عذر داریوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
