قومی ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کودوسرےمیچ میں بھی شکست دیدی

قومی ٹیم نےجنوبی کوریا کو ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی شکست  دیدی۔

پاکستان نے جنوبی کوریا کو دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں ایک کے مقابلے میں 3گول سے شکست  دی۔

پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے 2 اور عبد الرحمان نے ایک گول سکور کیا، چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2 صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 20 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی ہوئی ہے جس سلسلے میں جنوبی کوریا کی ٹیم 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف 1-3 سے کامیابی حاصل کی۔

Back to top button