دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

 

 

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، کالاباغ میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 72 ہزار اور چشمہ میں 2 لاکھ 73 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب،جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں کالاباغ میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 72 ہزار اور چشمہ میں 2 لاکھ 73 ہزار کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے۔وزیرآباد کے مقام پر نالہ پلکھو میں درمیانےدرجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 3400 کیوسک ہے، جب کہ نارووال کے نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کےمطابق مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے،جب کہ بالائی کیچمنٹس میں متوقع بارشوں کے باعث مشرقی دریاؤں اور ان سے ملحقہ نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈی جی سیف انور جپہ کےمطابق لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جب کہ مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کےمطابق حکومت پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیے ہیں،جہاں تمام بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ موسم اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں،نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیروتفریح سے گریز کریں اور بچوں کو ہرگز ان مقامات پر نہ نہانے دیں۔

 

Back to top button