آزاد کشمیر میں صدر اور وزیراعظم پیپلز پارٹی کا، پھر دھاندلی کیسے ہوگئی؟ امیر مقام

 

 

 

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب صدر اور وزیراعظم آپ کے ہیں تو پھر دھاندلی کیسے ہوگئی؟

وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ الزام تراشی کے بجائے عوام سے پوچھتے کہ آپ کو ووٹ کیوں نہیں دیے،عوام کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا جاناچاہیے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ میرپور ڈویژن میں عوام نے ن لیگ کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا۔بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات لگائے گئے، بلیم گیم سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام

یادرہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کےلیے مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کےلیے پولنگ جاری ہے۔

 

Back to top button