بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن اب تک آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہماری شکایات پر کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے،اگر نوٹس لےلیا جاتا تو آج ہونےوالے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ساکھ بحال ہوسکتی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی احتجاج کرنے اور دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے،ہم آج کے انتخابات میں بیلٹ بکس بھرنے اور ہمارے پولنگ ایجنٹس کو غیرقانونی طور پر پولنگ سٹیشنوں سے نکالنے کے حوالے سے متعدد تحریری شکایات پہلے ہی جمع کراچکے ہیں۔
ایل اے 27 کا ملتوی ہونے والا الیکشن 4 اگست کو ہوگا : چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
انہوں نے کہا کہ امید ہےکہ الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرےگا اور کم از کم دوسرے مرحلے کے انتخابات میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنائےگا۔
