ایل اے 27 کا ملتوی ہونے والا الیکشن 4 اگست کو ہوگا : چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

 

 

 

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے اعلان کیا ہےکہ ایل اے 27 کا ملتوی ہونے والا الیکشن اب بروز منگل 4 اگست کو ہوگا۔

جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لینڈ سلائیڈنگ،روڈ بند ہونے کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیا، رات کی شدید بارش سے درخت گرنے سے روڈ بلا ک ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے مزید کہاکہ میرپور ڈویژن سے بہتر ٹرن آؤٹ آئےگا، جو شکایت آتی ہے اس پر فوری ایکشن لیتےہیں، قانون کےمطابق کام کریں گے، کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔

یاد رہے کہ مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور پاکستان میں کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔پولنگ کے موقع پر 4 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں،ووٹرزکے تحفظ کےلیے مسلح افواج کی کوئیک رسپانس فورس بھی موجود ہے۔

 

Back to top button