انتخابی مہم ،نوازشریف کا پہلا جلسہ مانسہرہ سے کرنے کااعلان

عام انتخابات کیلئے ن لیگ کی انتخابی مہم جاری،نوازشریف نے 22جنوری کو پہلا جلسہ مانسہرہ سے کرنے کااعلان کردی۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی مانسہرہ میں جلسے کے لئے قائد نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔ پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا میں نواز شریف کے انتخابی جلسے کو کامیاب پاور شو بنانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔
مانسہرہ میں جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور سردار یوسف کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پارٹی صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز بھی ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی لاہور اور بھیرہ میں انتخابی
جلسوں میں پارٹی ووٹروں کا خون گرمائیں گی۔
