’’موبائل فونز کی بیٹری تیزی سے ختم کرنے والی ایپس‘‘

موجودہ دور میں جیسے جیسے موبائل فونز کا استعمال بڑھ رہا ہے، ویسے ویسے موبائل ایپس کے استعمال میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لیکن کھ موبائل ایپس بہت زیادہ بیٹری کا استعمال کرتی ہیں جس سے موبائل کی پرفارمنس پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ایسی متعدد وجوہات ہیں جن کے باعث کچھ ایپس بیٹری لائف کو زیادہ متاثر کرتی ہیں، جیسے کچھ ایپس اس لیے بیٹری لائف کو متاثر کرتی ہیں کیونکہ آپ انہیں پورا دن استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ فون ریسورسز کو زیادہ استعمال کرنے والی ایپس بھی بیٹری لائف کو متاثر کرتی ہیں۔اسی طرح کچھ ایپس دن رات کام کرکے انفارمیشن اکٹھا کرتی ہیں، نوٹیفکیشنز فراہم کرنے کے ساتھ متعدد کام کرتی ہیں، ہر وقت بیک گراؤنڈ پر کام کرنے والی ایپس بیٹری لائف کو نمایاں حد تک متاثر کرتی ہیں، لوکیشن سروسز استعمال کرنے والی اور بہت زیادہ نوٹیفکیشنز بھیجنے والی ایپس بھی بیٹری لائف کو متاثر کرتی ہیں تاہم کسی اسمارٹ فون بیٹری کے لیے جو 9 ایپس سب سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں ان میں فیس بک سرفہرست ہے۔فیس بک دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے اور ہر طرح کی سروسز کی موجودگی کے باعث اربوں افراد اسے استعمال کرتے ہیں، یہ ایپ فون کے بیک گراؤنڈ پر بھی ہر وقت سرگرم رہتی ہے جبکہ اس کے فیچرز لوکیشن اور کیمرا ریسورسز بھی استعمال کرتے ہیں اور دونوں سے ہی بیٹری لائف بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ویسے تو ایسا مشکل لگتا ہے کہ ایک میسجنگ ایپ بیٹری کو بہت زیادہ چوس سکتی ہے مگر فیس بک میسنجر ایسا ہی کرتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ محض سادہ ٹیکسٹ کمیونیکیشن ایپ نہیں، اسے وائس میسجز، ویڈیو کالنگ، آڈیو کالز، فائل شیئرنگ اور دیگر متعدد مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔کچھ فیچرز کے لیے لوکیشن سروسز کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور تمام تر فیچرز کے باعث بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔جو وجوہات فیس بک میسنجر کو بیٹری کے لیے نقصان دہ بناتی ہیں، وہی واٹس ایپ کو بھی بیٹری لائف کے تباہ کن بناتی ہیں۔ انسٹاگرام کو صارفین مسلسل کئی گھنٹے تک استعمال کرتے ہیں جب کہ اسکرولنگ کے دوران مواد لوڈ ہوتا رہتا ہے جس کے باعث یہ ایپ بہت تیزی سے بیٹری کو چوستی ہے۔سنیپ چیٹ سوشل میڈیا ایپ بھی بیٹری کو بہت تیزی سے چوس لیتی ہے، یہ ایپ لوگوں کو گھنٹوں تک مصروف رکھتی ہے، یوٹیوب بھی بیٹری کو تیزی سے ختم کرنے والی ایپ ہے اور اس کی وجہ بھی واضح ہے، یعنی بہت زیادہ وقت تک ویڈیوز دیکھنا، جس کے باعث اسکرین بہت زیادہ وقت تک روشن رہتی ہے، فون ڈسپلے بھی بہت زیادہ بیٹری پاور استعمال کرتا ہے۔اسکائپ بھی بیٹری لائف کو متاثر کرنے والی ایپ ہے کیونکہ اسے بھی بہت زیادہ ریسورسز کی ضرورت ہوتی ہے، ٹک ٹاک بھی بیٹری کو تیزی سے ختم کرنے والی ایپ پے کیونکہ اس میں اسکرولنگ کے دوران مسلسل ویڈیوز چلتی رہتی ہیں جب کہ لوکیشن سروسز بھی استعمال ہوتی ہیں۔لنکڈان ایپ بھی فون کے متعدد ریسورسز استعمال کرتی ہے اور بیٹری کو بہت تیزی سے چوستی ہے، ویسے ان ایپس کو ڈیلیٹ کرنا کوئی مثالی حل نہیں تو اس کا حل یہ ہے کہ سیٹنگز کے مینیو میں بیٹری میں جائیں اور بیٹری یوز ایج کا انتخاب کریں اگر آپ کو لگے کہ کوئی ایپ بیٹری کو زیادہ چوس رہی ہے تو پھر اسے کلوز کرکے اپ ڈیٹ کو چیک کریں
یا ڈیلیٹ کرنے پر غور کریں۔
