نواز شریف 15 اکتوبر کو پاکستان واپسی کے لیے تیار

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے لیے ستمبر کی بجائے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے شریف فیملی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کو ستمبر میں وطن واپس نہیں آنا چاہئے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے اجلاس میں شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ نواز شریف ستمبر کے بجائے اکتوبر کے وسط تک پاکستان پہنچیں جس کے بعد خاندان نے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی ستمبر کے وسط میں طے کی گئی تھی، اور شریف فیملی نے ان کی ستمبر میں واپسی کی تصدیق بھی کر دی تھی، شریف فیملی کے ذرائع کی جانب سے جیو نیوز کو تصدیق کی گئی تھی کہ نواز شریف کو ان کی جماعت کے چند رہنماؤں نے ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا اور سیاسی رفقا نے نواز شریف کو دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا تاہم بعد میں تصدیق کی گئی کہ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔نواز شریف 4 برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کرانے آئے تھے اب ان کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذیابیطس میں گردوں کی خرابی کو 10 سال پہلے روکنا اب ممکن ہوگیا

Back to top button