این سی سی آئی اےنےرہنماپی ٹی آئی فلک جاویدکوگرفتارکرلیا

این سی سی آئی اےنےرہنما تحریک انصاف فلک جاویدکولاہورسےگرفتارکرلیا۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق فلک جاوید کو لاہور میں اچھرہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق فلک جاوید 2 مقدمات میں مطلوب تھیں، فلک جاوید پر ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈے کا مقدمہ درج ہے، فلک جاوید پر خاتون سیاستدان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا مقدمہ بھی درج ہے۔
فلک جاوید کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ انہیں اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں واقع پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مجھے فلک جاوید کی گرفتاری کی بھی خبر نہیں ہے کیوں کہ میں سارا دن جیل میں رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فلک جاوید ہمارے پی ٹی ائی کے لاہور کے ایک ورکر جاوید احمد خان کی بیٹی اور میاں شکیل کی اہلیہ ہیں اور دونوں سے میرا بہت اچھا رشتہ ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ پارٹی کے لاہور کے معاملات میں ان سے مشاورت رہتی ہے لیکن میرے فلیٹ سے گرفتاری والی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
