نیپال: شدید مظاہروں کے باعث وزیر اعظم مستعفی

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ کے پی اولی نے موجودہ بحران کے آئینی حل کے لیے اپنا منصب چھوڑ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں کرپشن اسکینڈلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ ان مظاہروں میں اب تک 19 افراد کے ہلاک اور 90 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مظاہرین نے کھٹمنڈو سمیت مختلف شہروں میں سیاسی رہنماؤں کے گھروں کو نشانہ بنایا، جن میں وزیراعظم کے پی اولی اور سابق وزیراعظم شیر بہادر کے گھر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیاسی جماعت کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر بھی حملے کیے گئے۔

دارالحکومت میں کرفیو کے باوجود ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جس کے باعث سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر کھٹمنڈو کے تری بھون ایئرپورٹ پر آپریشنز بھی جزوی طور پر معطل کردیے گئے ہیں۔

Back to top button