فاسٹ بولر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 32 سالہ عثمان شنواری نے اپنے کیریئر میں ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ 2018 کے ایشیا کپ سکواڈ کا بھی حصہ رہے۔
پاک سری لنکا ون ڈے سیریزکاشیڈول جاری
شنواری نے ون ڈے کرکٹ میں 34 اور ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔
