علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،جسے شوق ہے وہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لےآئے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ مخصوص نشستوں کے آئینی بینچ کے فیصلے سے بڑی مایوسی ہوئی،ہماری جیتی ہوئی نشستیں بانٹی گئیں،یہ غلط ہوا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ایم پی اے کسی پارٹی میں نہیں جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی،ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جسے شوق ہے وہ علی امین کےخلاف تحریک عدم اعتماد لے آئے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کے کچھ بیانات نامناسب ہیں،پارٹی میں اختلافات ہو جاتے ہیں لیکن اختلافات باہر نہیں آنا چاہئیں،جتنے علی امین گنڈاپور ہمارے لیے معتبر ہیں اتنے ہی جنید اکبر بھی ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ میرا بطور چیئرمین انتخاب عمران خان کی چوائس ہے،کچھ لوگ اس فیصلے کو تبدیل کرانے گئے تھے لیکن عمران خان نے انکار کر دیا۔
عمران خان جیل سے دھمکیاں دیں گے تومشکلات بڑھیں گی،راناثنا
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تھی، بجٹ مشروط پاس کیا، عمران خان کی رہائی کےلیے کارکنوں کا بہت دباؤ ہے،ہم ان کی رہائی کےلیے ہر فورم پر آواز اٹھارہے ہیں۔