نور زمان برٹش اوپن اسکواش کے مین راؤنڈ میں پہنچ گئے

پاکستان کے نور زمان نے برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے مین ڈراز میں جگہ بنالی۔

نورزمان نےکوالیفائنگ راونڈ کے فائنل میں مصر کے کریم التورکی کو شکست دی ۔حال ہی میں ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن مشپ کا ٹائٹل جیتنے والے نور زمان کی اسکواش سرکٹس میں نمایاں پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی کھلاڑی نےانگلینڈ میں ہونے والے برٹش اوپن کے مین راونڈ میں جگہ بنالی ہے، کوالیفائنگ راونڈ کے فیصلہ کن میچ میں انہوں نے کوالیفائرز کے تھرڈ سیڈ مصر کے کریم التورکی کو شکست دی ۔

مصری پلیئر کے خلاف نور زمان نے 46 منٹ تک جاری رہنے والا میچ گیارہ ۔ پانچ، گیارہ ۔ آٹھ، تین ۔ گیارہ اور گیارہ ۔ سات سے جیتا ۔اس سے قبل کوالیفائرز کے پہلے راونڈ میں انہوں نے انگلینڈ کے ول سالٹر اور اور دوسرے راونڈ میں ایڈرائن والٹر کو شکست دی ۔

برٹش اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ انگلینڈ کے کرٹس ملک سے اتوار کو ہوگا۔

Back to top button