شمالی وزیرستان، دو لڑکیوں کے قاتل کا اعتراف جرم

شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے اور لڑکیوں کے قاتل عمر ایاز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شمالی وزیرستان کے سامنے پیش کیا گیا۔ ملزم نے جج کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے اور لڑکیوں کو قاتل کرنے والے عمر ایاز نے جج کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ اعترافی بیان کے دوران ملزم نے قبول کیا کہ اس نے اپنے دوست فدا وزیر کا فون استعمال کیا تھا۔ پولیس کے مطابق فدا وزیر کو پہلے ہی پولیس گرفتار کر چکی ہے جو کہ پولیس کی تحویل میں ہے۔ ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق پولیس انتہائی حساس معاملے کی تحقیقات کو صحیح سمت میں لے کر انصاف کو یقینی بنارہی ہے۔ آئی جی پی ثناء اللہ عباسی نے پولیس پارٹی کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔

