شمالی وزیرستان ، بارودی مواد کے دھماکے میں 2 جوان شہید

شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کی جانب بچھائے گئےبارود کے دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 2 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں دہشت گردوں کی جانب بچھائے گئےبارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہو گئے۔
بیان کے مطابق شہید سپاہی 23 سالہ عابداللہ کا تعلق ضلع کرک اور29 سالہ شہیدسپاہی گل رؤف کاتعلق ضلع لکی مروت سےتھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے۔پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اورہمارے بہادرسپاہیوں کی
پرندے کے فضلے میں موجود بیجوں سے بننے والی دنیا کی مہنگی ترین کافی
ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
