آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی،پاکستان نے برطانیہ سے مدد مانگ لی

نومبر 2022ء سے تعطل کا شکار ہونے والے آئی ا یم ایف معاہدے کی بحالی کے لیے پاکستان نے برطانیہ سے مدد مانگ لی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی آفس کے وزیر مملکت انڈریو مچل ورچوئل ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران برطانیہ کے وزیر مملکت نے یونان میں کشتی حادثے میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے تعزیت وصول کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی انسانی سمگلنگ دنیا بھر میں ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور اسے جلد از جلد ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ نے برطانوی وزیرکو آئی ایم ایف کے ساتھ 9ویں جائزے پر مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیااور بتایا کہ پاکستان نے تمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کر لئے ہیں اور بڑے اقتصادی اشاریوں کے حوالے سے مسلسل ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے موجودہ حکومت کی جانب سے مشکل معاشی حالات میں کئے جانے والے عملی معاشی فیصلوں اور حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ کے ذریعے عوام کی سماجی اور معاشی بہتری کے لئے تجویز کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

برطانیہ کے وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت پاکستان مختلف پالیسی اصلاحات کے ذریعے معاشی استحکام لانے کے لئے کام کررہی ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مسلسل حمایت اور مدد کا یقین بھی دلایا۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کے لیے مدد مانگ لی۔ اسی دوران برطانوی وزیر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرا دی

ساف فٹبال؛ منتظمین کا پاک بھارت میچ ری شیڈول کرنے سے انکار

۔

Back to top button