شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسزکاآپریشن،3خارجی دہشت گردہلاک

سیکیورٹی فورسز نےخیبرپختونخوا کےضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوں3 خارجی دہشتگردوں کوہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق 6 اور7 فروری کی درمیانی رات سیکیورٹی فورسز نےخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیال میں انٹیلی جنس کی بنیاد آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسز نےخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں3 خارجی دہشتگرد مارےگئے، جو برقعہ پہن کر بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےمطابق ہلاک خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہےاورمتعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نےبتایا کہ علاقےمیں موجود کسی اور خارجی کو ختم کرنے کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے،مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئےپُرعزم ہیں۔
دریں اثنا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے3خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنےپر سیکیورٹی فورسز کی تحسین کی، ان کا کہنا تھا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح آج بھی خارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
محسن نقوی نےکہا کہ خارجی دہشتگردوں کےمکمل خاتمے کیلئےقوم یکسو ہے۔