اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کی مالکان کو پیٹرول پمپ کھلے رکھنے کی ہدایت

اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول پمپ مالکان کو  پیٹرول پمپ کھلے رکھنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے بیان کے مطابق اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔

برطانیہ انتخابات: ووٹنگ کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری، لیبر پارٹی کو برتری حاصل

اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول پمپس کو کھلا رکھیں اور تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں جمعے (5جولائی) کو پیٹرول پمپس بطور احتجاج بند  رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Back to top button