19 جون کو مہنگائی کیخلاف ملک گیراحتجاج کی کال دے دی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان و سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قوم کو 19 جون اتوار کورات 9 بجے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔

انکا کہنا تھا اس تماشے کے خاتمے کیلئے سب کو باہر نکلنا ہوگا ورنہ مزید مہنگائی ہوگی، اتوار کی رات 10 بجے قوم سے مخاطب ہوں گا، جس میں لائحہ عمل دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں بحیثیت قوم کیا کرنا چاہیے، چاہتا ہوں پرامن احتجاج کیلئے سب اپنے شہروں میں نکلیں جس سے ان لوگوں کو پیغام جائے کہ ملک کو سنبھال نہیں سکتے تھے تو کیوں سازش کی گئی۔

ملک ریاض نے عمران کو کتنے ارب کی زمین رشوت دی؟

عمران خان نے کہا تیل کی قیمتیں مزید بڑھادی گئی ہیں، کیا ہمیں خاموش بیٹھنا چاہیے یا آواز اٹھانی چاہیے، ہمارے خلاف جو بھی سازش ہوئی تحریک عدم اعتماد آئی اس کا جواز مہنگائی کو بنایا گیا، ہمارے لوگ لوٹے بنے اور ہمارے اتحادی بھی چھوڑ گئے تھے، سب نے کہا بہت مہنگائی ہوگئی ہے ہم حلقوں میں نہیں جا پارہے، ن لیگ، پیپلز پارٹی، فضل الرحمان سب ایک ہی بات کررہے تھے کہ بہت مہنگائی ہوگئی، ملک تباہ ہوگیا، میڈیا بھی ان کی پشت پر کھڑا تھا، آج قوم کے سامنے حقائق رکھنا چاہتا ہوں، اللہ الحق ہے، اللہ کا وعدہ ہے سچ سامنے آئے گا، سچ چھپتا نہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا آج کہتے ہیں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو ملک کو ڈی ریل کیوں کیا، آج کہتے ہیں عالمی سطح پر قیمتیں بڑھ گئی ہیں،عالمی بحران ہے، ہم بھی تو یہ فیس کررہے تھے، بار بار بتا رہا تھا کہ عالمی مہنگائی سے اپنی عوام کو بچارہا ہوں۔ عام طور پر جب بھی حکومتیں جاتی ہیں کرپشن پر جاتی ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی دو دو بار حکومتیں کرپشن پر گئی، میں چیلنج کرتا ہوں کوئی بتادے کہ عمران خان نے کرپشن کی ہے۔

پی ٹی آئی چیرمین نے کہا یہ ہمیں مہنگائی اور نااہل کے طعنے دیتے رہتے تھے، جب ہم گئے تو پیٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا، ہمارے ساڑھے 3 سال میں پیٹرول کی قیمت 50 روپے بڑھی، ہمارے دور میں بھی عالمی مہنگائی تھی، ہمیں بھی آئی ایم ایف نے کہا سبسڈی ختم کردیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو بچانے کیلئے سبسڈی دی تھی، جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، ہمیں اندازہ تھا کہ غریب عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کرسکیں گے، آئی ایم ایف نے ہمیں کہا تیل کی قیمتیں بڑھائیں ہم نے 10 روپے کم کی اورمہنگائی سے لوگوں کو تحفظ دیا۔

Back to top button