کاروباری ہفتے کاپہلاروز،اسٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکےپہلےروز مندی کارجحان رہا اور بینچ مارک کےایس ای-100انڈیکس میں910پوائنٹس کی تنزلی ہوئی۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کےمطابق دوپہر تقریباً 12بج کر42منٹ پرکےایس ای-100 انڈیکس 910پوائنٹس یا1.12 فیصد کمی کے بعد80ہزار381پرآگیا۔تاہم کاروبار کے اختتام میں انڈیکس قدرےبحالی کےبعد177پوائنٹس یا0.22فیصد تنزلی سے81 ہزار114 پرآ گیا۔جو گزشتہ روز81ہزار292پربند ہوا تھا۔
اےکےڈی سیکیورٹیز کےڈائریکٹرریسرچ اویس اشرف نےنوٹ کیا کہ دواہم اسٹاک حب پاوراورماڑی پیٹرولیم کےحصص میں فروخت کادباؤ ہے۔جس نےانڈیکس کو نیچے لےجانےمیں اہم کردارادا کیا۔انہوں نےمزید کہا کہ ہمیں توقع ہےکہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی منظوری سےمعیشت پرمثبت اثرپڑےگا کیونکہ اس سے بیرونی کھاتوں میں استحکام آئے گا۔
نیکسٹ کیپٹل لمیٹڈکےڈائریکٹر ریسرچ شہاب فاروق نےاس منفی رجحان کو مشرق وسطی میں مجموعی صورتحال کی وجہ قرار دیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان
واضح رہےکہ26ستمبرکوعالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی جانب سے7ارب ڈالرکےبیل آؤٹ پیکج کی منظوری کےباوجوداسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کےدوران تیزی کارجحان مندی میں تبدیل ہو گیا تھااور انڈیکس میں589 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔اس سےایک روز قبل بینچ مارک کےایس ای-100 انڈیکس میں764پوائنٹس اضافے سے82ہزار کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی تھی۔
