سلمان شہباز کے منقولہ وغیرمنقولہ اثاثے ضبط کرنے کا حکم

لاہور کی سپیشل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کوذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

خصوصی عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلیمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت کا 9 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے مقولہ اور غیر منقولہ ملکیتی اثاثے قرق کردیے ہیں۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کی چنیوٹ میں 200 کنال زرعی اراضی قرق کردی گئی ہے، اور ان کی قرقی کا آرڈر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔

خصوصی عدالت نے سلیمان شہباز کے 13 کمپنیوں کے شیئرز اور 29 بینک اکاؤنٹس کو بھی قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ تفتیشی افسر سلیمان شہباز کی دیگر جائیدادوں کی تفصیلات بھی عدالت کو پیش کرے۔

سپیشل کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں اضافے پر حکومتی اتحادی جماعتیں ناخوش

یاد رہے کہ دو روز قبل ہی وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پر آئی تھیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹس کے مطابق سلیمان شہباز کے نام چنیوٹ میں 200 کنال سے زائد اراضی ہے، اور ان کے مختلف بینکوں میں 29 اکاؤنٹس موجود ہیں،سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں 3 کروڑ 70 لاکھ 24 ہزار 500 روپے موجود ہیں، اور ان کے 13 کمپنیوں میں 19 کروڑ سے زائد کے شیئرز ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

Back to top button