بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاک فضائیہ نےبھارت کے 5 جہاز تباہ کر دئیے

پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ اور شرمناک حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے  اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے3 رافیل طیاروں سمیت 5 جہاز مار گرائے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے،جہاں ایک طرف بھارتی فوج کی چوکیوں کو تباہ کیا جا رہا ہے وہیں پاک فضائیہ کے حملوں میں اس وقت تک 5 بھارتی طیارے تباہ ہو چکے ہیں،ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے ایک جہاز بھٹنڈا میں اور دوسرا اکھنور میں مار گرایا گیا، پاک فضائیہ نے دشمن کا تیسرا 17 ناٹیکل مائل رافیل طیارہ ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں مار گرایا.سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سرزمین کو استعمال کرکے حملے کررہے تھے، ان طیاروں میں 3 رافیل ایک مگ 29 اور ایک SU-30 شامل ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے کوٹلی لوہاراں میں بھارت کے دو ڈرون بھی مار گرائے، ذرائع نے بتایا ہے پاک فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کرارا جواب دیتے ہوئے گفدار پوسٹ، ڈنا پوسٹ، چھتری پوسٹ کے علاوہ متعدد پوسٹیں بھی تباہ کردیں، بھارتی فوجی مورچے چھوڑ کر فرار ہوگئے، جولی پوسٹ، بڈوری سیکٹر میں دشمن کے 50 فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگے، پاک فوج نے بھاگتے بھارتی فوجیوں پر فائرنگ کی، پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد بھارتی فوجیوں کو تحویل میں بھی  لے لیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ پاکستانی فورسز نے پانچ جہاز گرانے کے ساتھ ساتھ بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا ہے۔ جبکہ ایل او سی پر دشمن کی متعدد چیک پوسٹیں بھی اڑا دی ہیں اور متعدد بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بھی بنا لیا ہے۔ تاہم ترجمان پاک فوج نے بھارت کے تین طیارے گرانے اور ایک ڈرون تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ تباہ کردی.سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا۔

لائیو: پاکستان کا بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب، پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ

سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل چوکس اور متحرک ہیں، اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا اور دشمن کی فضائی برتری کو چیلنج کرتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق، پاکستانی افواج کی طرف سے فضائی، زمینی اور دفاعی سطح پر ہائی الرٹ جاری ہے، جبکہ ملک کی فضائی حدود پہلے ہی 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئےبتایا تھا کہ مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور سمیت 5 مقامات پر میزائل داغے گئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت کی جانب سے شرمناک حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر بھارت کو جواب دے گا، پاک فضائیہ متحرک ہے، بھارت طیاروں کو حدود میں گھسنے نہیں دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ شرم ناک اشتعال انگیزی ہے اور اس کو جواب کے بغیر جانے نہیں دیا جائے گا، بھارت نے اس وقت بلااشتعال اور بزدلانہ حملہ کرکے جو عارضی خوشی حاصل کی ہے، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اب تازہ اطلاعات کے مطابق پاک فضائی نے بھارت کو رافیل طیارے مار گرائے ہیں

Back to top button